Kufay se ja raha hai hum naam kibriya ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Asghar Khan, Mazhar Khan
کوفے سے جا رہا ہے ہم نام کبریا کا
زینب یہ سوچتی ہے کیا ہو گا اب ردا کا
زینب پکارتی ہے یوں چھوڑ کے نہ جاؤ
پھٹ جائے گا کلیجہ عباس باوفا کا
شبیر کو بلا کے گردن کو چومتی ہے
آیا خیال جس پل زینب کو کربلا کا
نقطہ ہے با کا لوگو یہ دین کی بقا ہے
کیوں قتل کر دیا ہے غم زاد فاطمہ کا
عباس پوچھتے ہیں بابا یہ کیا ہوا ہے
کیوں خون بہہ رہا ہے قرآن کی عبا کا
نانا کا نام لے کر سر پیٹتے ہیں سارے
کوفے سے کیا جنازہ اٹھا ہے مصطفی کا
ہم لٹ گئے ہیں نانا شبیر کہہ رہے ہیں
دنیا سے جا رہا ہے چہرہ تھا جو خدا کا
لکھی ہے جو کہانی ہر لفظ رو رہا ہے
لکھا بتول تم نے نوحہ یہ مرتضی کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.