Khul gaye band kafan main tere qurban Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Mudassir Mehdi
کھل گئے بند کفن میں ترے قربان حسین
ماں بلاتی ہے تجھے آ جا مری جان حسین
مجھ سے دیکھے نہیں جاتے ترے آنسو بیٹا
میں ترے ساتھ ہوں ہونا نہ پریشان حسین
میں مدینے میں ہوں دفنایا بھی جائے گا مجھے
دشت میں بے کفن و بے سر و سامان حسین
یاعلی کوفہ کے لوگوں کو بتانا جا کر
بن کے اک روز یہاں آئے گا مہمان حسین
تم سکینہ کو اکیلا نہ سمجھنا بیٹا
ماں تری ساتھ چلی جائے گی زندان حسین
پسلیاں ٹوٹ گئیں ہوگئے محسن بھی شہید
نسل سادات کا پہلا ہے یہ نقصان حسین
میں نے اک ہاتھ سے مانگا ہے خدا سے عباس
ہو کے بے دست نبھا جائے گا پیمان حسین
اتنی شدت سے لگایا گیا درہ مجھ کو
میرے زخمی ہیں سکینہ کی طرح کان حسین
آگ بھی لائیں گے دربار بھی لے جائیں گے
میری زینب کو ستائیں گے مسلمان حسین
دل میں ہے شوق زیارات بھی حیدر لیکن
دل میں ہے شوق زیارات مدثر لیکن
مرقد فاطمہ زہرا کا ہے ارمان حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.