Kalam e haq ka ameen hai Batool ka baba
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Qaiser Khan
کلام حق کا امیں ہے بتول کا بابا
کمال نور مبیں ہے بتول کا بابا
بتاؤں کیا میں بھلا ان کے حسن کا عالم
کہ حسن سے بھی حسیں ہے بتول کا بابا
مثال گنبد خضرا کہوں گا میں تو اسے
کہ جس بھی دل میں مکیں ہے بتول کا بابا
وہ جو ہے غیب میں رہتا جہان کا خالق
اس کے ہونے کا یقیں ہے بتول کا بابا
ہم ان کے نام کی محفل سجا کے بیٹھے ہیں
ہمارے ساتھ یہیں ہے بتول کا بابا
انہی کی ذات مکرم پہ ہے درود و سلام
زمیں پہ عرش نشیں ہے بتول کا بابا
میرا عقیدہ ہے اظہر کہ بزم عالم میں
جہاں خدا ہے وہیں ہے بتول کا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.