Aa Gaye Hasnain Ke Nana Kaho Khush Aamdeed
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Minhaj Zaidi
آگئے حسنین کے نانا کہو خوش آمدید
ہوگیا دنیا میں اجالا کہو خوش آمدید
انکے ہی صدقے میں بنائے گئے سارے نبی
نور خدا نور جلی رحمت عالم یہی
فاطمہ زہرا کے ہیں بابا کہو خوش آمدید
عرش کو چھوڑ آئے سبھی فرش پہ رہنے لگے
اور ستارے یہی اک دوجے سے کہنے لگے
چاند کا بھی چاند ہے نکلا کہو خوش آمدید
محفلیں سرکار کی گھر گھر میں سجاتے رہو
خوشیوں کے دن آئے ہیں سب جشن مناتے رہو
آگئے سرکار مدینہ کہو خوش آمدید
آج کے دن رب نے ہیں خود رنگ بھرے چار سو
تھام کے لہراتے رہو جھنڈے ہرے چار سو
جھوم اٹھو آگئے آقا کہو خوش آمدید
کیا یہی تعلیم محمد نے عطا کی ہمیں
ہو کے مسلمان مسلمان سے لڑتے رہیں
آؤ کریں ختم یہ جھگڑا کہو خوش آمدید
جتنے بھی شیطان ہیں چھپ جائینگے مرجائینگے
خوشیاں مناتے ہوئے عاشق ہی نظر آئینگے
ہے دل ابلیس جلانا کہو خوش آمدید
لکھی جو ذیشان نے منہاج تمہارے لئے
نعت یہ پڑھنا تو دعا کرنا ہمارے لئے
آگئے حسنین کے نانا کہو خوش آمدید
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.