Sabz Gumbad Wale Ki Yun Shaan Likh De
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
سبز گنبد والے کی یوں شان لکھ دے
جو کہے حیدر کہے عمران لکھ دے
سوچنا کیسا ہے کتنا رتبہ احمد
عشق کی معراج کر دیوان لکھ دے
سجدہ تو معراج مومن کی ہے بیشک
عشق سرور سجدے کی ہے جان لکھ دے
غم مناتا ہی نہیں اور پھر خوشی میں
خوش نہیں ہے جو اسے شیطان لکھ دے
نعت ہے گر پڑھنی پھر قرآن کو پڑھ
نعت ہے گر لکھنی پھر قرآن لکھ دے
نکلے جب جاں آقا کے در پر ہی ہو سر
اے ملک میرا یہی ارمان لکھ دے
بعد سرور کون ہے وارث ہے جھگڑا
لے قلم اور خم کا پھر اعلان لکھ دے
فاطمہ کا بابا سرور کا تعارف
شان احمد میں یہی فرمان لکھ دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.