Yeh Dekha Gaya Hai Dar e Mustafa Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
یہ دیکھا گیا ہے در مصطفی پر
زمانہ جھکا ہے در مصطفی پر
قضا مجھ کو آئے یہاں غم نہ ہوگا
یہ دل کہہ رہا ہے در مصطفی پر
مجھے میرے آقا یہیں پاس رکھ لو
یہ مانگی دعا ہے در مصطفی پر
جسے عشق آل محمد نہیں ہے
وہ کیوں جا رہا ہے در مصطفی پر
وہ دامن بھلا کس طرح سے ہو خالی
جو پھیلا ہوا ہے در مصطفی پر
یوسف بھی آتے ہیں خیرات لینے
حسن بانٹتا ہے در مصطفی پر
وہ شمس و قمر کو ضیاء بانٹتا ہے
جو دیا جلا ہے در مصطفی پر
معراج کیسے کہوں نہ دلاور
جو جانا ہوا ہے در مصطفی پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.