Aye Mere Bhai Raza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Shahid Baltistani
میں ثانی زینب ہوں تو ثانی حسین
اے غریب الغربا اے میرے بھائی رضا تجھ پہ ہمشیر فدا
تجھ سے ملنے کیلئے اتنے میلوں کا سفر تیری زینب نے کیا
تیرے دیدار بنا بھائی نہیں رہ سکتی
غم میں فرقت کا تیری اور نہیں سہ سکتی
کیا مجھے بھول گئے تم کو بہنا سے ملے اک برس بیت گیا
مجھ کو پردیس میں یہ بات رلاتی ہی رہی
دور ہوں گھر سے مگر سر پہ ردا ہے بھائی
بنت زہرا نے مگر شام و کوفہ کا سفر بے ردا کیسے کیا
باپ کی طرح میرے سر پہ تیرا سایہ ہے
اپنی بیٹی کی طرح تو نے مجھے پالا ہے
تو ہے اے بھائی جہاں مجھکو بلوا لے وہاں ہوگا احسان تیرا
تمکو زنداں میں کہیں قید نہ کر لے کوئی
میرے بابا کی طرح زہر نہ دے دے کوئی
جی نہیں پاؤنگی میں سن کے مرجاؤنگی میں تمکو گر کچھ بھی ہوا
موت سے پہلے مجھے ملنے برادر آجا
اپنی صغری کے لیے اے میرے اکبر آجا
دل میں حسرت ہے میرے دیکھ لوں چہرا تیرا پھر مجھے آئے قضا
ساتھ ہم ہوتے اگر شام کو جاتے بھائی
پھر سکینہ کے لیے اشک بہاتے بھائی
کیا نہیں تمکو خبر آگیا ماہ صفر وارث کرب و بلا
اے تکلم یہ بہن بھائی پہ جاں دیتی تھی
سن کے بھائی کی خبر خاک پہ یہ ایسے گری
لب پہ تھا ہائے رضا دل پہ قابو نہ رہا آگئی اسکو قضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.