Sakina se kya wada nibhane aao ge baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
سکینہ سے کیا وعدہ نبھانے آؤ گے بابا
مجھے کوثر پہ خود پانی پلانے آؤ گے بابا
جلا جب گھر مدینے میں ہوئے تھے قید جب دادا
سنا ہے دادی نے ان کو رسن سے خود چھڑایا تھا
بندھے گی جب رسن میرے چھڑانے آؤ گے بابا
ابھی تو آپ ہیں کوئی بھی مجھ کو چھو نہیں سکتا
مگر پھر شام تک مجھ کو طمانچے شمر مارے گا
وہاں کس طرح بیٹی کو بچانے آؤ گے بابا
مسلسل آیہ تطہیر بابا پڑھتے جاتے ہیں
میرے بالوں کو روکر آپ آنکھوں سے لگاتے ہیں
یہ میرے بال ظالم سے چھڑانے آؤ گے بابا
دیا جائیگا جب صدقہ بھرے بازار میں مجھ کو
کنیزی کے لیے مانگیں گے جب دربار میں مجھ کو
میں سیدانی ہوں کیا اس دم بتانے آؤ گے بابا
اٹھا کر خاک سے بیٹی کو جو سینے لگاتے ہو
میرے رخسار سے روتے ہوئے مٹی ہٹاتے ہو
تو کیا شام غریباں بھی سلانے آؤ گے بابا
میں بابا یہ نہیں کہتی کہ میری پیاس بجھ جائے
مگر جب آگ خیمے کی میرے دامن تک آجائے
میرا جلتا ہوا دامن بجھانے آؤ گے بابا
پدر نے جس گھڑی بیٹی اتاری گود سے اکبر
زمیں پر بیٹھتے ہی سیدہ کہنے لگیں رو کر
گروں گی جب میں ناقے سے اٹھانے آؤ گے بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.