Meri Sakina is tarah na rona
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Nadeem Sarwar
میری سکینہ اس طرح نہ رونا
تم جاؤ کہاں اللہ جانے مقتل میں رہیں کس حال میں ہم
اب خواب میں بابا آئیں گے چاہے شام کا وہ زنداں ہووے
ہم جاتے ہیں ملنے بابا سے اب لوٹ کے ہم کو آنا نہیں
کچھ دیر لپٹ جا سینے سے پھر باپ کا سینہ ملنا نہیں
سو جانا جہاں پھپھیاں کہہ دیں چاہے شام کا وہ زنداں ہووے
جانے دے مجھے میداں کی طرف دینا یہ تجھے قربانی ہے
رہوار کے میرے پاؤں نہ پڑ میری بچی تو سیدانی ہے
جینا ہے تجھے زہرا کی طرح چاہے شام کا وہ زنداں ہووے
آ پوچھ لے آنسو آنکھوں سے تو دیکھ لے چہرا بابا کا
کل ہو سکتا ہے آ نہ سکے پہچان میں چہرا بابا کا
ہم ساتھ تیرا نہ چھوڑیں گے چاہے شام کا وہ زنداں ہووے
عباس کا دل اکبر کی بہن جس وقت بندھے گردن میں رسن
تم بابا بابا مت کہنا تڑپے گا میرا بے گور بدن
اصغر کی طرح سے چپ رہنا چاہے شام کا وہ زنداں ہووے
دیکھا ہے ریحان و سرور نے خود شام میں جا کر یہ منظر
سیلاب ہے پرسہ داروں کا مصروف بکا تا حد نظر
ہے سارا علاقہ بی بی کا چاہے شام کا وہ زنداں ہووے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.