Bazu Jo Nahi Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
رو رو کے بہن کہتی تھی کس طرح سے آئے بازو جو نہیں ہیں
عباس کو کوئی نہ صدا دے کے بلائے بازو جو نہیں ہیں
رخساروں پہ کچھ نیل بنے جاتے ہیں لیکن
اب ہاتھ ستمگر کے بڑھے آتے ہیں لیکن
در چھنتے ہوئے کیسے سکینہ کے بچائے
سر چوم کے کہتی تھیں سکینہ سے پھپھی جاں
اب کوزہ گرا دے نہیں کچھ پانی کا امکاں
کس طرح سے عباس وہ مشکیزہ اٹھائے
یہ سوچ کے روتی رہی بے شیر کی مادر
لبیک ابھی کہہ دے گا عباس دلاور
کس دل سے کہوں ڈھونڈ کے بے شیر کو لائے
اٹھ کر ابھی آ جائے گا مولا کو یقیں ہے
یہ سوچ کے لیکن وہ صدا دیتا نہیں ہے
ہمراہ مرے کیسے وہ اکبر کو اٹھائے
ناقوں پہ حرم آتے ہیں تسلیم کو اٹھے
لاشہ بھی تڑپتا ہے کہ تعظیم کو اٹھے
آداب بجا لائے تو کس طرح سے لائے
ساحل کی طرف دیکھ کے روتی رہی زینب
کس طرح سے عباس کو یہ بولتی زینب
شبیر کے سینے سے ستمگر کو ہٹائے
اکبر لب کوثر تھا عجب پیاس کا منظر
عباس کا سر چوم کے کہتے تھے یہ حیدر
پانی بھی تجھے فاطمہ زہرا ہی پلائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.