Jab Mere Ghar Mein Tera Farsh E Aza Bichta Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Minhaj Zaidi
جب میرے گھر میں تیرا فرش عزا بچھتا ہے
کیسے بتلاؤں مجھے کتنا سکوں ملتا ہے
وعدہ ہے میرا بچھتا رہے گا
گھر میں تیرا فرش عزا زہرا کے چین
کالے کپڑے جو محرم میں پہن کر نکلے
ہم کو دیکھا جو گزرتا ہوا سب لوگوں نے
سب نے صدا دی یہ ہیں حسینی
سن کے بڑا فخر ہوا زہرا کے چین
اے میرے مولا تیرا غم ہے میری آنکھوں میں
ہے بسا نام تمہارا ہی میری سانسوں میں
تم ہو ہمارے ہم ہیں تمہارے
دل پہ میرے ہے یہ لکھا زہرا کے چین
تو چلاتا ہے تو دنیا یہ چلا کرتی ہے
تیرے ٹکڑوں پہ ہی دنیا یہ پلا کرتی ہے
اے میرے مولا صدقہ ہے تیرا
جسکو ملا جو بھی ملا زہرا کے چین
ہم عزادار زمانے میں جدا ہیں سب سے
ہم کو زہرا نے دعاؤں میں ہے مانگا رب سے
ہر اک بیاں میں سارے جہاں میں
گونج رہی ہے یہ صدا زہرا کے چین
میں نے تاریخ کے ہر موڑ پہ ڈھونڈا مولا
تیرے اصحاب سا کوئی نہیں دیکھا مولا
راہ وفا میں کرب و بلا میں
سب نے کٹایا سر اپنا زہرا کے چین
اپنے منہاج کو ذیشان بنا دے مولا
اپنا دربار بس اک بار دکھا دے مولا
ماتم کروں گا نوحے پڑھوں گا
ہے یہی ہونٹوں پہ دعا زہرا کے چین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.