Zindan mein baba ko bulati hai Sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Laiq Raza
ظلمت کی آندھیوں میں سکینہ یوں کھو گئی
کانوں سے خوں رواں ہے کمر لعل ہو گئی
سوتی تھی سن کے لوریاں سینے پہ باپ کے
کھا کر طمانچے شمر کے زنداں میں سو گئی
زندان میں بابا کو بلاتی ہے سکینہ
رو رو کے اسیروں کو رلاتی ہے سکینہ
بڑھ جاتی ہے سجاد کے اشکوں کی روانی
جب نیل طمانچوں کے دکھاتی ہے سکینہ
احساس ہے اصغر کے بچھڑ جانے کا اسکو
ہر زخم کو بانو سے چھپاتی ہے سکینہ
کم ہوتا نہیں شام کے زنداں کا اندھیرا
اشکوں کے دیے روز جلاتی ہے سکینہ
چپ چاپ ہی سہتی ہے ہر اک ظلم و جفا کو
بابا سے جو وعدہ تھا نبھاتی ہے سکینہ
رونے پے جو پہرہ ہے تو اب نام پدر کا
زندان میں لکھ لکھ کے مٹاتی ہے سکینہ
پرسے کے لئے باپ کے اے لئیق و تکلم
ہر ایک عزاخانے میں آتی ہے سکینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.