Sar nange jise khalq e khuda dekh rahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a)
سر ننگے جسے خلق خدا دیکھ رہی ہے
حسرت سے وہ نیزے پہ ردا دیکھ رہی ہے
بازار کے جلتے ہوئے ہر ایک دیے میں
احساس ردا جلتا ہوا دیکھ رہی ہے
زینب کو نظر آتا نہیں ٹیلے سے بھائی
اک جسم کو تیروں سے بھرا دیکھ رہی ہے
مر جائے نہ اس غم سے الہی کہیں زینب
اکبر کی شہادت کی جگہ دیکھ رہی ہے
عباس کے لاشے پہ کھڑی ثانیء زہرا
بازار تصور میں سجا دیکھ رہی ہے
ہے ظلم کے بازار بھی ابھی دیکھے گی زینب
غربت ہے کہ غازی کے بنا دیکھ رہی ہے
اس ڈر سے کہ یہ خاک کی چادر نہ اڑا دے
وہ اپنی طرف بڑھتی ہوا دیکھ رہی ہے
ثقلین کھڑی شام کی راہوں میں ایک ماں
ناقے سے کہاں کون گرا دیکھ رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.