Kaha Yeh Farwa Ne Mehndi Sajao Qasim Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Markazi Matmi Dasta MSO Sialkot
کہا یہ فروا نے مہندی سجاؤ قاسم کی
سجا کے دشت سے بارات لاؤ قاسم کی
کہا حسین سے زینب نے جوڑ دو ٹکڑے
پھر اس کے بعد ہی بہنیں بلاؤ قاسم کی
کہا یہ زینب مضطر نے میری کبری سے
میں چاہتی ہوں کہ گٹھڑی چھپاؤ قاسم کی
حسن کے لعل کا سب بیبیاں کرو ماتم
صف عزا پہ ہی رسمیں نبھاؤ قاسم کی
تمہارے گھر میں بھی آئیں گی فاطمہ زہرا
خلوص سے صف ماتم بچھاؤ قاسم کی
رسن ہوں ہاتھوں میں سر پر ہو خاک مقتل کی
اس اہتمام سے دلہن کو لاؤ قاسم کی
بکھر نہ جائیں کہیں رن میں پھول سہرے کے
ذرا سنبھال کے میت اٹھاؤ قاسم کی
مجھے ہے خوف کہ کبری کہیں نہ مر جائے
نہ آج تیرہویں منت بڑھاؤ قاسم کی
جناب زہرا نے مجھ سے کہا کے اے زائر
تم اہل حشر کو غربت سناؤ قاسم کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.