Ek Abbas Ko Nau Lakh Ne Mil Kar Mara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s)
ایک عباس کو نو لاکھ نے مل کر مارا
تیر مارا کبھی نیزہ کبھی پتھر مارا
سر عباس کو نیزے پہ اٹھانے کے لیے
رکھ کے سر خاک پہ نیزے کو ہے اس پر مارا
جیتے جی کر دیئے عباس کے ٹکڑے ٹکڑے
اور ٹکڑوں کو بہتر کے برابر مارا
شمر نے جب بھی سکینہ کو طمانچہ مارا
سر عباس کے نزدیک بلا کر مارا
لاش عباس پہ یوں جشن مناتے تھے لعیں
جیسے غازی نہیں شبیر کا لشکر مارا
مشک پے تیر نہیں مارا ہے حرمل تو نے
در حقیقت ہے یہ عباس کے دل پر مارا
فاطمہ زہرا کو گھر جا کے طمانچے مارے
مجمع عام میں زینب کو بلا کر مارا
بولیں زینب کے یتیمی کا ہوا ہے احساس
جب سے امت نے میرا شیر دلاور مارا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.