Aye Rah e Karb o Bala Teri Azmaton Ko Salam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala
اے راہ کرب و بلا تیری عظمتوں کو سلام
حسین جن پہ چلے ان مسافتوں کو سلام
علی کی بیٹیاں عماریوں میں گزری ہیں
کبھی جو بیٹھے ہیں محمل تو تجھ پہ اتری ہیں
تو مثل خلد تیری ان بلندیوں کو سلام
اے راہ کرب و بلا تجھ پہ لمحہ بھر کے لیے
رباب پانی کو ترسی نہیں پسر کے لیے
تیری ترائی پہ اور تیرے پانیوں کو سلام
علی کی بیٹی کو بھائی کی جب بھی یاد آئی
تو دیکھتی تھی کہ ملنے کو آگیا بھائی
بہن سے پیار کی ان پاسداریوں کو سلام
بلند کرنے جو آئی ہے تیری ہستی کو
شفاء کا رزق دیں گی جو تمہاری مٹی کو
بقاء بنے جو تیری ایسی بیبیوں کو سلام
اے راہ حق کبھی پہرے میں تھی تو غازی کے
تیرا نصیب ہے قبضے میں تھی تو غازی کے
جبھی وفا نے کیا تیری عظمتوں کو سلام
شبیہ چہرہء یسین وہ علی اکبر
حسین کتنا تھا یہ جون پر عیاں تو کر
یہ راز کھول تیری خوش بیانیوں کو سلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.