Rabab Kehti Thi Asghar Kamaal Kar Dena
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Asghar Khan
رباب کہتی تھی اصغر کمال کر دینا
حسین جو بھی کہیں میرے لال کر دینا
تمام رات یہی لوریاں تھیں مادر کی
یہ جان میری ہے بیٹا سنبھال کر دینا
حسین چوم کے گردن پسر کی کہتے رہے
یہ کس سے سیکھا ہے گردن کو ڈھال کر دینا
رباب دنیا کو حیرت ہے تیری ہمت پر
یہ کب سہل تھا کلیجہ نکال کر دینا
کہا تھا ماں نے کوئی کہہ نہ پائے کم سن ہو
یوں چھ مہینوں کو اٹھارہ سال کر دینا
سکینہ کہتی تھی پانی اگر ملے اصغر
دو گھونٹ میرے لیے بھی سوال کر دینا
تھا کربلا ہی کی ماؤں کا حوصلہ ثقلین
قضا کے ہاتھوں میں بیٹوں کو پال کر دینا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.