Ae Hur Jawan Ka Lasha Uthana Mushkil Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Hurr (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
اے حر جوان کا لاشہ اٹھانا مشکل ہے
پسر کے سینے سے برچھی چھڑانا مشکل ہے
جو حال ہونا ہے قاسم کا اس کا حال نہ ہو
کہ تیرے لال کی میت تو پائمال نہ ہو
میں جانتا ہوں کہ ٹکڑے اٹھانا مشکل ہے
دل پدر کی جو حالت ہے حر سمجھتا ہوں
تمھارے صبر کی لیکن میں داد دیتا ہوں
کہ جیسے تم یہاں آئے ہو آنا مشکل ہے
پکارا حر کا پسر رو کے اے شہ عصمت
سلام کے لیے اٹھنے کی بھی نہیں ہمت
کہ پیاسے ہونٹوں سے مولا بلانا مشکل ہے
حسین کہتے تھے رو کر یہ حر کے بیٹے سے
سمجھ رہا ہوں اذیت تری مرے بچے
بریدہ حلق سے یوں مسکرانا مشکل ہے
یہ وقت کیسا ہے تم کو خبر نہیں بھائی
تمھارے ساتھ تمہاری بہن نہیں آئی
جگر کا زخم پھوپھی کو دکھانا مشکل ہے
غریب باپ کا یہ امتحاں نہیں لوں گا
تمھارے لال کو کاندھوں پہ میں اٹھاؤں گا
اٹھا کے لاش کو خیموں میں جانا مشکل ہے
یوں زرد چہرہ ہے جیسے کہ جاں نکلتی ہے
میں دیکھتا ہوں کمر تیری جھکتی جاتی ہے
ترے لئے یہ شہادت بھلانا مشکل ہے
تمہاری زوجہ کو زینب سنبھالتی بھیا
عجیب وقت ہے ماں کو بتائیں گے اعداء
جو باپ کے لیے ماں کو بتانا مشکل ہے
صدائیں آتی تھیں اکبر یہ حر کے لاشے سے
اکیلے لاشہ اکبر اٹھاؤ گے کیسے
کہا تھا آپ نے میت اٹھانا مشکل ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.