Haye Alamdar Haye Alamdar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کرتے ہیں ماتم حرم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کہتے تھے کمر تھام کے یہ سید ابرار
ہائے علمدار ہائے علمدار
زینب نے تیری آس پہ چھوڑا تھا مدینہ
میں کیسے بتاؤں اسے سقائے سکینہ
مارا گیا زینب تیری چادر کا نگہدار
یہ حال ہے لاشے کا سنبھالا نہیں جاتا
تیر آنکھ سے بھائی کی نکالا نہیں جاتا
امداد کو آ جائیے یا حیدر کرار
جس طرح سے گھر لائے تھے مسجد سے علی کو
اس طرح سے لے جائیں گے خیمے میں جری کو
اکبر میرے بھائی کا جنازہ کرو تیار
تم قتل ہوئے ہم پہ بھی چل جائے گی شمشیر
اغیار میں رہ جائے گی تنہا میری ہمشیر
زینب کی ردا بچنے کے باقی نہیں آثار
آتی ہے صدا لوٹ لو ناموس نبی کو
اب مارنا آساں ہے حسین ابن علی کو
مرنے پہ تیرے جشن مناتے ہے ستمگار
بازو بھی قلم ہو گئے اے بازوئے شبیر
ٹکڑے ہیں بدن آنکھ میں پیوست ہوا تیر
کس نے یہ میری ماں کی دعاؤں پہ کیا وار
اک بات تمہیں کرب کی بتلاتا ہوں بھیا
جب بھی کوئی معصومہ کے مارے گا طمانچہ
رو رو کے پکارے گی سکینہ تمہیں ہر بار
اکبر ہمیں مشکل سے بہت لائیں ہیں بھائی
میدان میں گرتے ہوئے ہم آئیں ہیں بھائی
آنکھیں تو ذرا کھولو میرے مونس و غمخوار
تھا میر تکلم یہی شبیر کا نوحہ
جاتے ہوئے پورا کرو ارمان ہمارا
اے بھائی ہمیں بھائی پکارو ذرا اک بار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.