Ghurbat ki shaam shah ka bhara ghar nahi raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Asghar Khan
غربت کی شام شہ کا بھرا گھر نہیں رہا
چادر نہیں رہی تو کہیں سر نہیں رہا
جھولے کے گرد بیٹھا ہے چپ چاپ گھر کا گھر
جھولا جھلانے والوں کا اصغر نہیں رہا
گونجی صدا جو شاہ کی صغری اجڑ گئی
سب کو خبر یہ ہو گئی اکبر نہیں رہا
سب لاشہء حسین پہ برسا چکے لعیں
اب ان کے پاس ایک بھی پتھر نہیں رہا
تنہا پدر کو ڈھونڈنے مقتل میں آ گئی
معصومہ کو کسی کا بھی اب ڈر نہیں رہا
جیسے گئی تھی ویسے ہی ثقلین آ گئی
اک بوند پانی مشک کے اندر نہیں رہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.