Hur Aa Raha Hai Akbar Seenay Usay Lagao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Hurr (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حر آ رہا ہے اکبر سینے اسے لگاؤ
مہمان کو ہمارے خیمے میں لے کے آؤ
دیکھو وہ چل رہا ہے میداں میں لڑکھڑا کر
گرنے سے پہلے اکبر اس کو سنبھالو جا کر
اے میرے شہزادے جلدی قدم بڑھاؤ
خود یاد ہو گا اس کو پانی تھا اس نے روکا
خوددار وہ بہت ہے شرمندہ ہم سے ہو گا
پیاسے ہیں سارے بچے اس کو نہ یہ بتاؤ
بیٹا حسین قیدی کیسے کسی کو دیکھے
میری طرف سے کھولو تم اس کے ہاتھ جا کے
بابا خفا نہیں ہیں جا کر اسے بتاؤ
عباس اپنے دل سے ہر بات صاف کر دو
ماں فاطمہ کے صدقے حر کو معاف کر دو
جا کر علم کے اس کو سائے میں لے کے آؤ
تا حشر یہ کریمی سب یاد ہی رکھیں گے
مہمان کا پسینہ خود صاف ہم کریں گے
فضہ ہماری ماں کا رومال لے کے آؤ
تم سے بھی پہلے مرنے جائیگا اس کا بیٹا
جی بھر کے دیکھ لے وہ اپنے پسر کا چہرا
کم وقت رہ گیا ہے جا کر اسے بتاؤ
ماں فاطمہ کے لب پر اس کے لیے دعا ہے
غربت میں اس نے ہم پر احسان کر دیا ہے
حر کے غلام کو بھی عزت سے لے کے آؤ
جس دم سنی علی کی بیٹی نے یہ صدائیں
آنسو بہا کے اسکو دینے لگیں دعائیں
بچوں سے پھر یہ بولیں حر کو گلے لگاؤ
سجاد کیا بیاں ہو کہتی تھیں بنت زہرا
بھائی کی جاں بچانے اک اور حبیب آیا
میرا سلام فضہ پہنچا کے اس کو آؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.