Ae duniya walo yehi hai sab se bari ameeri
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Ali Akbar Ameen
اے دنیا والو یہی ہے سب سے بڑی امیری
علی کے در کی ہے راس آئی مجھے فقیری
فلک سے دیکھا جو خم کا منظر
اٹھائے حیدر کو ہیں پیمبر
تو ہر فرشتہ یہ کہہ رہا تھا
فلک پہ اک دوسرے سے ہنس کر
غدیر جیسی فضا ہے دل میں
جہاں کا مشکل کشاء ہے دل میں
حلال زادہ ہوں اس لیے میں
ولایت مرتضی ہے دل میں
جہاں نے دیکھا ہے یہ بھی اکثر
بناتا ہوں سولیوں کا ممبر
اجل مجھے خوب جانتی ہے
کہیں ہوں میثم کہیں ابوذر
علی کے حق میں سجا کے بولے
حجاب سارے ہٹا کے بولے
اٹھا کے ہاتھوں پہ مرتضی کو
رسول بھی مسکرا کے بولے
اٹھایا داعش نے سر جو اپنا
کفن کو باندھے زمانہ نکلا
نجف کی جنت سے کربلا تک
ہر ایک زوار کہہ رہا تھا
حسین کا غم ہی میرا غم ہے
ہر اک خوشی اس کے آگے کم ہے
نا آئینگے پاس حادثے اب
کے سر پہ عباس کا علم ہے
رضائے خالق جسے ملی ہے
خدا نے تلوار جس کو دی ہے
علی ہیں اولی علی ہے مولا
میرا عقیدہ بھی تو یہی ہے
زبان اکبر سے جو ملا ہے
مزا یہ جام غدیر کا ہے
اثر ہے صحبت کا آیتوں کی
قلم بھی عباس کہہ رہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.