Jab Kiya Kahin Main Ne Tazkara Wilayat Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer
جب کیا کہیں میں نے تذکرہ ولایت کا
آئے ذکر سننے کو انبیاء ولایت کا
آسماں سے پتھر کا برق کی طرح گرنا
ہے ثبوت یہ بھی منہ بولتا ولایت کا
چاہتا ہے گر تیری ملکیت بنے جنت
پھر یقیں سے تم دامن تھامنا ولایت کا
منکر ولا تجھ کو چڑ ولا سے ہے کیونکر
مل رہا ہے حیدر سے سلسلہ ولایت کا
جو بنایا جاتا ہے ذکر کے لفافوں سے
اس محل سے بہتر ہے جھوپڑا ولایت کا
ساتھ اپنے بچوں کو تم ضرور لے جاؤ
ہیں مجالس سرور جامعہ ولایت کا
شعر ملتے جاتے ہیں دختر پیمبر سے
کیونکہ منقبت میں ہے قافیہ ولایت کا
التجا میں کرتا ہوں یوسفی وہ آ جائیں
بول ہوگا پھر بالا جابجا ولایت کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.