Jashn E Khum Ke Maidan Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer
جشن خم کے میداں میں سج گیا ولایت کا
خود قصیدہ پڑھتے ہیں مصطفی ولایت کا
دست مرتضی لیکر کہتے تھے نبی لوگو
تم کو ماننا ہوگا فیصلہ ولایت کا
اپنے اور پرائے کی ہوگئی پرکھ پل میں
ذکر جب بھی محفل میں چھڑ گیا ولایت کا
دار پر بھی ہنس ہنس کر منقبت وہ پڑھتے ہیں
جن کے ہو دل و جاں سے واسطہ ولایت کا
اپنی حاجتیں لیکر تم نجف چلے جاؤ
ہر پہر ہی رہتا ہے در کھلا ولایت کا
آنے دے واعظ ذرا عسکری کے بیٹے کو
پھر زمانہ لوٹے گا دیکھنا ولایت کا
جو حرام کھاتے ہیں جو حرام پیتے ہیں
وہ تو چکھ نہیں پاتے ذائقہ ولایت کا
حق کے آشیانے تک پہنچنا جو چاہو تم
تمکو لیکے جائیگا راستہ ولایت کا
جو فدک کے چوروں کے حامی ہیں کہو ان سے
مل رہا ہے حیدر سے سلسلہ ولایت کا
ہم ولایتی ہیں یہ دعوے لوگ کرتے ہیں
مانتے نہیں ہیں کیوں وہ کہا ولایت کا
جو برا بھلا ہر دم مرجعیت کو کہتے ہیں
وہ سمجھ نہیں پائے فائدہ ولایت کا
بعد مصطفی کیسا وقت آگیا گھر گھر
درس دینے جاتی تھیں فاطمہ ولایت کا
داد تو افراز کو مل ہی جائے گی مگر
منکرو کو چبھتا ہے تذکرہ ولایت کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.