Utri hai aaj rab ki nemat ghadeer mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer
اتری ہے آج رب کی نعمت غدیر میں
پہنا علی نے تاج امامت غدیر میں
عشق علی کا جام یہ پی کر چلو چلیں
دیکھو سجی ہے بزم مودت غدیر میں
پھولوں کی طرح مومن دیکھو ہیں کھل اٹھے
اتری منافقوں پے لعنت غدیر میں
سرور کا سن کے خطبہ مولا کی شان میں
کچھ لوگ کر رہے تھے شرارت غدیر میں
سب کا بنا کے مولا حیدر کو آج تم نے
سرور نبھایا حق رسالت غدیر میں
معراج پے علی کے اور آج پھر نبی کے
لہجے میں کر رہا ہے ہدایت غدیر میں
اللہ اور رسول کا پیارا وہ ہو گیا
جس نے بھی کی علی کی حمایت غدیر میں
سب سے بڑی یہ عید ہے فرمان مومنو کی
بگڑی منافقوں کی قسمت غدیر میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.