Muslim ke ladlon par ye kaisi jafa hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Farzandane Muslim recited by Haider Jafri
مسلم کے لاڈلوں پر یہ کیسی جفا ہے
سر کاٹنے کو ان کا ظالم نے کہا ہے
پھرتے ہیں در بدر یہ کوفے کے ستائے
بابا ہے نہ مادر ہے بھلا کس کو بلائے
طفلان رقیہ پر یہ وقت بھی آیا ہے
کوفے کے مکینوں کہاں غیرت ہے تمہاری
اس طرح یتیموں پہ ستم کرتا ہے کوئی
بچھڑے انہیں بابا سے اک روز ہوا ہے
بھائی سمجھتا ہو گا بھائی کی محبت کو
دونوں کی محبت کو اے لوگو ذرا دیکھو
قربان یہاں بھائی بھائی پہ ہو رہا ہے
کیسی ہے مصیبت یہ یتیموں پہ خدارا
کوفے میں اجنبی ہے نہیں کوئی سہارا
بابا کو ڈھونڈتے ہوئے کیا حال ہو گیا ہے
بابا سے اس طرح سے بچھڑے ہیں دونوں بچے
کوئی بھی نہیں دے جو آ کے انہیں دلاسے
بھائی سے لپٹ کر یوں اک بھائی رو رہا ہے
پیاسے ہیں غمزده ہیں بھوکے ہیں دونوں بھائی
رو رو کے کوفیوں سے کہتے ہیں دونوں بھائی
بتلاؤ بھلا ہم سے کیا ہو گئی خطا ہے
کرتا ہے یہ دلاور رو رو کے بیاں منظر
لاشوں پہ یتیموں کی سر اپنا پیٹ کر
رونے کیلئے آئی خود فاطمہ زہرا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.