Ali Ki Shaan Batane Ghadeer Aayi Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer
رسول کر دو وہ اعلاں جو فرض ہے تجھ پر
دیا یہ حکم خدا نے غدیر آئی ہے
علی کی شان بتانے غدیر آئی ہے
منافقوں کو جلانے غدیر آئی ہے
علی ولی کی ولایت کا ہو گیا اعلاں
ولاء کی خوشیاں منانے غدیر آئی ہے
ہے آج خطرے میں کار رسالت مرسل
نبوتوں کو بچانے غدیر آئی ہے
علی سے عشق ہے کس کو ہے کس کو بغض علی
نقاب سب کے ہٹانے غدیر آئی ہے
رسول مولا ہیں جسکے ہیں اسکے مولا علی
سماں یہ آج دکھانے غدیر آئی ہے
کہیں پہ آگ گری تو سیاہ چہرے ہوئے
لو آج ان کو جلانے غدیر آئی ہے
یہ بولے قنبر و مقداد بوذر و سلمان
خوشی کے آئے زمانے غدیر آئی ہے
مرے بے موت کئی لوگ سن کے حکم رسول
لپیٹا ان کو قضا نے غدیر آئی ہے
بخ بخ تو کہا پر دلوں پہ تیر لگے
قلوب ان کے دکھانے غدیر آئی ہے
مجھے ہے بزم ولاء میں اے دانش عباس
علی کے گیت سنانے غدیر آئی ہے
غدیر والو پیو عشق مرتضی کی شراب
شراب عشق پلانے غدیر آئی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.