Haye Ghareeb Muslim Bin Aqeel
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Faheem Ali
اے رب ذوالجلال قیامت کی گھڑی ہے
مسلم کی لاش راہ میں بے گور پڑی ہے
سر دارالامارہ پہ ہے لٹکا ہوا اب تک
اور لاش کہیں کوفے کی راہوں میں پڑی ہے
کیوں آج شہ والا ہیں بے چین سفر میں
کیا غم ہے جو مظلوم کی آنکھوں میں نمی ہے
سن آئی ہے کیا شاہ سے مسلم کی شہادت
مژگان رقیہ میں کیوں اشکوں کی جھڑی ہے
کوفہ تیری گلیوں میں گھسیٹا گیا جسکو
اب تک اسی لاشے کو نظر ڈھونڈ رہی ہے
سب خوشیوں میں مشغول ہیں بس ایک ضعیفہ
لاشے کے قریں اپنا وہ منہ پیٹ رہی ہے
یہ لوگ جو ماتم کے مخالف ہیں اے واحد
قاتل تھے جو مسلم کے ہاں یہ قوم وہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.