Almadad Maula Raza Almadad Maula Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
المدد مولا رضا المدد مولا رضا
روز و شب شام و سحر، یہ وظیفہ ہے میرا
کون ہے دل کی مرادیں جو یہاں پاتا نہیں
آپ کے در سے کوئی بھی خالی ہاتھ آتا نہیں
ہم کو در سے آپ کے اوقات سے زیادہ ملا
گردش ایام میں گھر کر میں بالکل چور تھا
زندگی سے دور اپنے آپ سے بھی دور تھا
اس گھڑی مجھ کو تیرے در کا سہارا مل گیا
جو طبیبوں کی نظر میں تھا مریض لا علاج
دے رہی تھی موت کو بھی زندگی جس کی خراج
وہ مریض لا دوا در پر تیرے اچھا ہوا
خلق میں مشہور ہے مشکل کشائی آپ کی
کر رہے ہیں جان و دل مدحت سرائی آپ کی
دور ہو مشکل ہماری اے میرے مشکل کشاء
آج بھی دنیا میں جاری ہے سخاوت آپ کی
ظرف سے بڑھ کر عطا کرنا ہے عادت آپ کی
غیب سے ہر ایک مومن کا ہو اب قرضہ ادا
مل نہیں سکتی میرے مولا تیری کوئی مثال
جان احمد روح حیدر فاطمہ زہرا کے لال
اے شہنشاہ خراساں ابن شاہ کربلا
ڈوبتی کشتی کو طوفاں میں کنارہ مل گیا
غم کے مارے بے سہاروں کو سہارا مل گیا
میر نے بے ساختہ روتے ہوئے جس دم کہا
وہ شہ والا کے ماتم دار جو بیمار ہیں
ہر گھڑی جو عشق اہل بیت سے سرشار ہیں
سید سجاد کے صدقے میں وہ پائیں شفاء
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.