Ummat ne diya zehr jawan saal Taqi ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Taqi (a.s)
امت نے دیا زہر جواں سال تقی کو
کیا اجر رسالت کا دیا اپنے نبی کو
ہم نام محمد پہ محمد سا کیا ظلم
مارا ہے محمد کی طرح ان کے وصی کو
بس ساتویں ہی سال میں چھائی تھی یتیمی
پچیسویں ہی سال قضا آئی تقی کو
کم سن ہوئے جاتی تھی شہید آل محمد
امت کی نظر لگ گئی اس گھر کی خوشی کو
یہ بیٹیاں کہتی رہیں بابا کے سرہانے
پورا نہیں کر سکتا کوئی تیری کمی کو
تھے وقت قضا سوکھے ہوئے ہونٹ تقی کے
روتا رہا شبیر کی جو تشنہ لبی کو
شبر کی طرح زوجہ ہی دشمن ہوئی اکبر
جعدہ کی طرح مار دیا ابن علی کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.