Haider Ka Musalla
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کیا تخت سلیماں کی حقیقت میرے آگے
اڑ کر بھی وہ افلاک سے نیچے ہی رہا ہے
ہے سرحد سدرہ سے بھی آگے میری پرواز
قدموں نے علی کے مجھے رتبہ یہ دیا ہے
حیدر کا مصلی ہوں میں حیدر کا مصلی
رہتا ہے میرے زیر قدم عرش معلی
توقیر و شرف لفظ ہیں میں ان کی حقیقت
اس بات سے سمجھے یہ زمانہ میری حرمت
مجھ کو کبھی زہرا کبھی زینب نے بچھایا
دن ڈھلتے گئے اور گزرتی رہیں راتیں
تنہائی میں کرتے ہوئے اللہ سے باتیں
مجھ پر ہی میرے مولا نے غازی کو تھا مانگا
خاموش شب عقد علی تھا میں ادب سے
جب چادر زہرا پہ علی کرتے تھے سجدے
اوقات میری کیا تھی کہ اس وقت میں کہتا
اللہ نہیں ہے علی اللہ کا ولی ہے
دنیا کو دلیل اس کی فقط مجھ سے ملی ہے
سچ میں نے کیا سورہ اخلاص کا دعوی
اس بات کی تصدیق خود از قول نبی ہے
جو عاشق حیدر ہے نمازی ہی وہی ہے
منکر جو ولایت کا ہے دشمن ہے وہ میرا
ترتیب میں آگے تھے نبی پیچھے تھے حیدر
جب بیت مقدس سے مڑے کعبے کے رخ پر
کچھ پل کو میرے پیچھے تھا سرور کا مصلی
اک دن یہ سماں سب کو نظر آئے گا اکبر
کعبے میں بچھائیں گئے جو مولا مجھے آکر
عیسی کا مصلی میرے پیچھے ہی بچھے گا
مولا کا مصلی بھی ہوں خیرات کا در بھی
انگوٹھی میرے سامنے مولا نے عطا کی
جب ہاتھ بڑھا تھا تو میں قدموں میں پڑا تھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.