Bole shaah kya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Nasir Zaidi
بولے شہ کے کیا میں جواب خط دختر لکھوں
نامور دیکھ لے جو حال ہے کیوں کر لکھوں
کیسے لکھوں کہ تیرے چاہنے والے نہ رہے
ہوگی اس غم کی وہ کس طرح سے خوگار لکھوں
بولے شہ کے کیا میں۔۔۔
پیار لکھا ہے جسے جان سے پیارا کہہ کر
مر گےء تیر ستم کھا کے وہ اصغر لکھوں
بولے شہ کے کیا میں۔۔۔
تم سے شکوہ و شکایت ہے بہت صغرا کو
نیزہ کھاے ہوے سو رہے ہیں وہ اکبر لکھوں
بولے شہ کے کیا میں۔۔۔
کٹ گےء شان چھدی مشک سکینہ افسوس
بچھڑے پردیس میں عباس دلاور لکھوں
بولے شہ کے کیا میں۔۔۔
شام کو دولہا بنے صبح شہادت پای
لاش قاسم ہوی پامال یہ کیوں کر لکھوں
بولے شہ کے کیا میں۔۔۔
دو ہوے کوفے میں دو کربوبلا میں مقتول
ہاے مسلم کے پسر مر گےء کیوں کر لکھوں
بولے شہ کے کیا میں۔۔۔
کتنے تنہا تھے حسین عصر کے ہنگام انیس
غم سے پھٹ جاے کلیجہ جو وہ منظر لکھوں
بولے شہ کے کیا میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.