Pehlu e Zahra Shikasta Ho Gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Farhat Abbas Khan
پہلوئے زہرا شکستہ ہو گیا
خوش مدینہ آج سارا ہو گیا
ظلم امت نے کیا کچھ اس طرح
مصطفی کا زخم گہرا ہو گیا
آ کے بابا دیکھ بولیں سیدہ
حال زہرا کا تیری کیا ہو گیا
ہیں طمانچے بھی لگے منہ پہ میرے
دیکھ یہ رخسار نیلا ہو گیا
مجھ کو جھٹلایا گیا دربار میں
یوں تیری مسند پہ قبضہ ہو گیا
ہو گئے پرزے تیری تحریر کے
بے مروت یوں زمانہ ہو گیا
کر لیا قیدی علی کو بھی یہاں
بابا تیرا بھائی تنہا ہو گیا
وہ رہے بیٹھے کھڑی زہرا رہی
بے حیا ہر کوئی بابا ہو گیا
پڑھ نہیں سکتی میں تسبیح دیکھ لو
ہاتھ ساقط ہے یہ میرا ہو گیا
آج تک زائر ستم نہ رک سکے
قبر زہرا پہ بھی پہرا ہو گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.