Koi Musa Koi Salman Bana De Zehra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
کوئی موسی کوئی سلمان بنا دے زہرا
راز توحید جسے جتنا بتا دے زہرا
خاک میں خاک بشر پھر سے ملا دے زہرا
اپنی چکی کو اگر الٹا چلا دے زہرا
خاک سے حوا بنانا بھی کوئی معجزہ ہے
یہ ہنر چاہے تو فضہ کو سکھا دے زہرا
چاہے تو حر کو وہ رومال سے نوری کر دے
چاہے تو خاک سے حوا کو بنا دے زہرا
کالی کملی سے بھی جب ضعف بدن باقی ہے
اپنے بابا کو ذرا اپنی ردا دے زہرا
سر محشر ہو عجب لطف علی سامنے ہوں
اور اللہ کو علی کہہ کے صدا دے زہرا
مرتجز کے لیے آیات نہ اتریں کیوں کر
اپنی چادر میں اسے روز غذا دے زہرا
کہہ دیا زہرا نے جا چین سے سو جا کے بلال
اب اگر نکلے تو سورج کو بجھا دے زہرا
روز کہتے ہیں علی رزق کی تقسیم کے وقت
رزق دینا ہے کسے کتنا بتا دے زہرا
ابوطالب کی بہو اور علی کی زوجہ
حق ہے کعبے پہ اگر تالا لگا دے زہرا
عرش بن جائے خدا آ کے وہاں بس جائے
تو جہاں اپنے قبیلے کو بسا دے زہرا
دیکھ کر بی بی کو تسبیح میں کہتی تھی نماز
پنجگانہ مجھے جینے کی دعا دے زہرا
فرش ماتم پہ دعا مانگی ہے میں نے اکبر
آنسوؤں کی مجھے آنسو ہی جزا دے زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.