Karb O Bala Le Chal Mujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Rehan Rizvi
دوش پر باد صبا کرب و بلا لے چل مجھے
جانے کب یہ سانس دے جائے دغا لے چل مجھے
مولا غازی سے وہاں دل کی مرادیں پاؤں گا
اور جہاں میں زائر سبط نبی کہلاؤں گا
اپنی تربت کے لئے خاک شفا لے آؤں گا
کربلا جانے میں ہے میری بقا لے چل مجھے
جیتے جی میں دیکھ لوں روضہ شبیر کو
اور بدلتے دیکھ لوں آنکھوں سے میں تقدیر کو
چوم کر چوکھٹ کروں ہدیہ دل دلگیر کو
در سے مل جائے شفاعت کی جزا لے چل مجھے
اکبر کڑیل جواں جب گرا کھا کر سناں
خون میں غلطاں پسر کو خیمے سے تکتی تھی ماں
سن کے بیٹے کی صدا دشت میں گریہ کناں
گھٹنوں چل کر میرا مولا گیا لے چل مجھے
خوب ماتم ہو وہاں، خوب گریہ ہو وہاں
سب بیاں کرتے چلیں بین الحرم یہ داستاں
ماتمی سر پیٹتے ہوں اشک آنکھوں سے رواں
ہو عزائے شہ کا حق کچھ تو ادا لے چل مجھے
مقتل خونناب میں ہائے تنہا رہ گیا
ہر طرف سے تیر و خنجر اور لخت سیدہ
خون سے جس کے ہوئی کرب و بلا خاک شفا
پشت گردن سے کٹا جس جا گلا لے چل مجھے
قاسم و عون و محمد جس جگہ مارے گئے
اور قلم بازو ہوئے جس جا میرے عباس کے
ذبح ہاتھوں پر ہوا تھا شہ کے اصغر تیر سے
خاک اڑا کر میں کروں ماتم بپا لے چل مجھے
کس طرح لکھوں نجم بے بسی سجاد کی
نرغہ اغیار میں تھی سر کھلے بنت علی
محو غم اہل عزا تھے رو دیا ریحان بھی
لب پہ اس کے تھی صدا بہر خدا لے چل مجھے
ہائے وہ شام غریباں ہائے وہ بے وارثی
خاک پر گریہ کناں تھی دشت میں آل نبی
در سکینہ کے چھنے آگ دامن میں لگی
گونجتی تھی وا حسینا کی صدا لے چل مجھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.