Batool Ke Dam Se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
چلی ہے نسل پیمبر بتول کے دم سے
مٹا ہے طعنہ ابتر بتول کے دم سے
لقب ہے زہرا کا کوثر بہ سورہ کوثر
علی ہیں ساقی کوثر بتول کے دم سے
گھلا یہ لشکر مولا میں حر کے آنے سے
چنے گئے ہیں بہتر بتول کے دم سے
دکھا کے نبیوں کو رومال حر یہ کہتا ہے
عروج پر ہے مقدر بتول کے دم سے
مقدمہ یوں ولایت کا لڑ گئیں بی بی
علی کا ذکر ہے گھر گھر بتول کے دم سے
رکھا تھا جس میں خدا نے علاج ضعف رسول
ملی نبی کو وہ چادر بتول کے دم سے
نصاری کرتے ہیں اعلان فتحیاب ہوئے
مباہلے میں پیمبر بتول کے دم سے
مرے کہے میں ہے سورج بلال کہتا تھا
کرم خدا کا ہے مجھ پر بتول کے دم سے
جناب مریم و عیسی سے کم نہیں اکبر
جناب فضہ و قنبر بتول کے دم سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.