Wo Ghar Ke Jis Mein Har Koi Aala Dikhai De
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
وہ گھر کہ جس میں ہر کوئی اعلی دکھائی دے
اس گھر میں بھی بس ایک ہی زہرا دکھائی دے
آ جاتا ہے بتول کی چوکھٹ پہ جبرائیل
جب چاہتا ہے عرش معلی دکھائی دے
قربان بیت زہرا پہ ساری بلندیاں
در جس کا کوہ طور سے اونچا دکھائی دے
چاندی کا کیا ہے فضہ اگر فاطمہ کہیں
مٹی بھی تیرے ہاتھ میں سونا دکھائی دے
اے دامن بتول طہارت تیرے نثار
آنچل تیرا علی کو مصلی دکھائی دے
اے ذوالفقار کون سی آنکھیں ہیں تیرے پاس
محشر تلک کا ہر تجھے شجرہ دکھائی دے
جتنا در بتول سے مل جائے علم غیب
نبیوں کو بھی بس اتنا زمانہ دکھائی دے
دو لفظ پڑھ لیے تو یہ عالم غرور کا
ملا یہ چاہتا ہے کہ مولا دکھائی دے
ایسے ہے حر کے ماتھے پہ رومال فاطمہ
کعبے پہ جیسے کعبے کا پردہ دکھائی دے
اکبر وہ مصطفی کہ جو امت کا باپ ہے
زہرا اسے بھی ام ابیھا دکھائی دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.