Hath pehlu pe rakha aur yeh Zahra ne kaha mera Mohsin na raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nasir Asghar Party
ہاتھ پہلو پہ رکھا اور یہ زہرا نے کہا میرا محسن نہ رہا
پسلیاں ٹوٹ گئیں ایسے دروازہ گرا میرا محسن نہ رہا
دیکھا دروازے کے نیچے جو مجھے روتے ہوئے
پاؤں دروازے پہ رکھ رکھ کے ستمگر گزرے
اتنی تکلیف میں بھی میں نے بس دی یہ صدا میرا محسن نہ رہا
پسلیاں ٹوٹنے کا غم ہی نہیں مجھ کو کوئی
قتل پہلو میں ہوئی آج یہ اولاد میری
جیتے جی مار گیا مجھ کو بس یہ صدمہ میرا محسن نہ رہا
جب رسن باندھ کے گردن سے علی کو کھینچا
آئیں ظالم سے بچانے کیلئے جب زہرا
تازیانہ بھی سہا پر علی سے نہ کہا میرا محسن نہ رہا
در جو پہلو سے وہ فضہ نے ہٹایا آکر
بولیں زہرا میرے بچوں کو سنبھالو جاکر
اٹھنا مشکل ہے بہت ظلم یہ کیسا ہوا میرا محسن نہ رہا
بعد بابا کے مدینہ یوں بدل جائے گا
راہ میں کوئی طمانچہ بھی مجھے مارے گا
میرے بابا کا مجھے ایسے پرسہ ہے ملا میرا محسن نہ رہا
اپنا ہر زخم علی سے بھی چھپانا ہے مجھے
اب اسی حال میں دربار بھی جانا ہے مجھے
کتنی مجبور ہوں میں وقت کیسا ہے پڑا میرا محسن نہ رہا
اب بھی ذیشان یہ آتی ہے بقیعہ سے صدا
اپنے مہدی کو بتاؤں گی وہ جب آئے گا
جتنے دکھ میں نے سہے غم ہے یہ سب سے بڑا میرا محسن نہ رہا
خم کمر اور میرے بالوں میں سفیدی ہوگی
مجھ پہ اٹھارہ برس میں ہی ضعیفی ہوگی
آج زہرا کیلئے غم کا آغاز ہوا میرا محسن نہ رہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.