Zahra ghareeb ho gayi baba ke shehar mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nasir Asghar Party
زہرا غریب ہو گئی بابا کے شہر میں
گھٹ گھٹ کے زندگی کٹی بابا کے شہر میں
جس در کی منزلت پہ تو شاہد ہے خود خدا
بے اذن جبرائیل بھی داخل نہیں ہوا
اس در پہ آگ دیکھ لی بابا کے شہر میں
اپنے نبی کی بیٹی کو حق نہ دیا گیا
حق کی گواہی دینے کو کوئی نہیں ملا
زہرا پکارتی رہی بابا کے شہر میں
یہ فاطمہ کے واسطے محشر سے کم نہیں
ہاتھوں میں مرتضی کے ہیں رسیاں بندھی ہوئی
غربت علی کی دیکھ لی بابا کے شہر میں
دل سے ابھی تو زخم پدر کا نہیں گیا
اور زخمی پہلو ظلم سے ظالم کے ہو گیا
کیا کیا جفا نہیں ہوئی بابا کے شہر میں
رو رو کے غم میں باپ کے جاتی رہی نظر
اٹھارہ سال میں ہوئی خم آپ کی کمر
اتنی ضعیفہ ہو گئی بابا کے شہر میں
غم ہو بیان کس طرح ام الحسین کا
کافی ہے رونے کے لئے علوی یہی صدا
بیٹی تڑپ کے مر گئی بابا کے شہر میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.