Zuljanah Zuljanah Bago Bago Baba Hussaina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Nadeem Sarwar
ذوالجناح، ذوالجناح بگو بگو بابا حسینا
گمشدہ بابا کجا ذوالجناح بگو
آہ چہ شد بابا راہ ذوالجناح بگو
زود بگو ماجرہ ذوالجناح بگو
چھوڑ کے تنہا آیا جو تو ہے
ماتھے پہ تیرے کس کا لہو ہے
اس میں تو میرے بابا کی بو ہے
بول کہاں ہے میرا بابا
ذوالجناح تیرا ہائے یہ رونا
کرتا ہے مشکل اب میرا جینا
پوچھ رہی ہے تجھ سے سکینہ
بول کہاں ہے میرا بابا
پہلے ہی تجھ سے میں نے کہا تھا
بابا کو میرے رن میں نہ لے جا
ہائے نہ مانا تو میرا کہنا
بول کہاں ہے میرا بابا
آٹھ پہر سے پیاسہ تھا بابا
لاشوں پہ لاشے لایا تھا بابا
زخمی بدن تھا زخمی کلیجہ
بول کہاں ہے میرا بابا
جب تو چلا تھا بابا کو لے کر
یاد تو ہوگا تجھ کو وہ منظر
تیرے سموں سے لپٹی تھی رو کر
بول کہاں ہے میرا بابا
ذوالجناح لے چل بابا جہاں ہیں
اتنا بتا دے سوئے کہاں ہیں
تجھ کو پتا ہے وہ میری جان ہیں
بول کہاں ہے میرا بابا
کیسے بیاں ہو سرور و ریحان
شام میں ہر شام روتا ہے زندان
اب بھی سکینہ کہتی ہے ہر آن
بول کہاں ہے میرا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.