Yeh Chand Tare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
یہ چاند تارے یہ پھول کلیاں حسین کا غم منا رہے ہیں
جہاں میں سارے حسین والے حسین کا غم منا رہے ہیں
خلیل کعبہ کہاں ہو آؤ خلیل کربلا کو دیکھو
حسین جلتی ہوئی زمیں سے پسر کی میت اٹھا رہے ہیں
حسین کے یہ جگر کی طاقت ہے جس سے ایوب کو بھی حیرت
گلے پہ خنجر رواں ہے لیکن حسین کلمہ سنا رہے ہیں
کہیں پہ اکبر سا گلبدن ہے کہیں پہ قاسم گل حسن ہے
جگر کے ٹکڑوں سے شاہ والا زمین مقتل سجا رہے ہیں
نہ جانے زینب نے کیسے دیکھا عجیب منظر وہ کربلا کا
حسین گر گر کے اٹھ رہے ہیں تڑپ کے اکبر بلا رہے ہیں
چراغ خیمہ بجھا کے سرور بنا گئے ہیں یہ کیسا لشکر
انہی چراغوں کی روشنی سے چراغ سب جگمگا رہے ہیں
یہ اڑتے بادل یہ بہتے دریا سنو ذرا کیا بتا رہے ہیں
جہاں خدا ہے وہاں حسینی حسین کا غم منا رہے ہیں
پدر کے سینے پہ سونے والی سموں سے راہوار کے ہے لپٹی
سکینہ شاید سمجھ گئی ہے کہ بابا مرنے کو جا رہے ہیں
جہاں جہاں بھی حسینیت ہے ریحان و سرور یہ بات سچ ہے
حسین والے علم اٹھا کر حسین کا غم منا رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.