Chaliye Madina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nadeem Sarwar
چلیے مدینہ اے پھوپھی چلیے مدینہ
ہوگیا چہلم کر چکی ماتم
زندگی بھر ہے اب تو محرم
تابہ قیامت اب ہے تڑپنا
چلیے پھوپھی اماں وطن چلیے مدینہ
بن گئی قبریں نذر دلا دی
اشکوں کی چادر سب کو اڑھا دی
گھر چلو اب تو جی کھول کے رونا
چلیے پھوپھی اماں وطن چلیے مدینہ
اے پھوپھی اماں ہوگی قیامت
پوچھیں جو بابا ہم سے بارقت
ارے کیوں نہیں آئی بالی سکینہ
چلیے پھوپھی اماں وطن چلیے مدینہ
قبر نبی پر پہلے چلیں گے
گریہ کریں گے نوحہ پڑھیں گے
گزری جو ہم پر نانا سے کہنا
چلیے پھوپھی اماں وطن چلیے مدینہ
صغری کا شکوہ چل کے مٹا دو
غش میں ہے صغری اس کو جگا دو
مر گئے اکبر یہ نہ بتانا
چلیے پھوپھی اماں وطن چلیے مدینہ
روئیں گی کب تک نہر کنارے
اب نہ ملیں گے عمو ہمارے
ہم کو علم ہے ان کا اٹھانا
چلیے پھوپھی اماں وطن چلیے مدینہ
قید میں گزرا سارا محرم
مجلس و ماتم کر نہ سکے ہم
گھر میں عزا کا فرش بچھانا
چلیے پھوپھی اماں وطن چلیے مدینہ
کہتے تھے عابد سرور و ریحان
آپ پے صدقے میں ہوں پھوپھی جان
حکم امامت اب ہے نبھانا
چلیے پھوپھی اماں وطن چلیے مدینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.