Sakina Ki Sada Hai Aray O Shaam Walo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
سکینہ کی صدا ہے ارے او شام والو، ارے او کوفے والو
کفن بابا کو دے دو ارے او شام والو، ارے او کوفے والو
چچا کا سر یہ نیزے سے ہٹا دو
سر شبیر پہ پردہ اڑھا دو
یہ غم کتنا بڑا ہے میری ماں بے ردا ہے
میرے پیارے جو عمو آج ہوتے
کبھی نہ اس قدر مجبور ہوتے
گدائی کر کے لاتے مگر تم سے نہ کہتے
وہ سینہ میرے بابا کا کہاں ہے
سنا ہے برسر ریگ تپاں ہے
نہیں ہائے وہ سینہ کہاں سوئے سکینہ
میں خاتون جناں کا آئینہ ہوں
رسن بستہ اسیر و بے ردا ہوں
میری جانب نہ دیکھو میرا کرتہ پھٹا ہے
یتیموں کو ستانا کب روا ہے
دکھے دل کو دکھانا کب روا ہے
ستم جو چاہے کر لو مگر اک کام کر دو
میرے گھر کی کنیزیں با ردا ہیں
قیامت ہوگئی ہم بے ردا ہیں
ستم کتنا بڑا ہے پھوپھی کا سر کھلا ہے
کرو ریحان و سرور آہ و زاری
سکینہ نے وہ شب کیسے گزاری
تھا سر گودی میں شہ کا لبوں پر تھا یہ نوحہ
رہائی کی تمنا مر چکی ہے
یہ زنداں میری منزل آخری ہے
مگر بابا سے کہنا اب آنا شام آنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.