Aa Mere Pyare Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nadeem Sarwar
آ میری گود کے پلے میرے حسین آ
میرے غریب آ ذرا ماں کے قریب آ
سینہ فگار ہے تیرا مجھ کو ہے یہ پتہ
دشت بلا میں فاطمہ زہرا کی تھی صدا
کس نے میرے جگر پہ یہ خنجر چلا دیا
کس نے میرے حسین کو پانی نہیں دیا
خود چل کے کیوں نہ آگیا دریا کو کیا ہوا
اک بار ماں پکار کے گودی میں لیٹ جا
سہ روز کی یہ پیاس یہ جلتی ہوئی زمیں
چہرا لہو لہو تیرا دو نیم ہے جبیں
مظلوم میرے لال کے جیسا کوئی نہیں
تیروں سے میرے لال کا سینہ بھرا ہوا
پہلے تو بابا جان کو روئی میں زار زار
روئی علی کو قبر میں دل ہو گیا فگار
اک لال تھا حسن میرا اس کی ہوں سوگوار
اب تیرے غم نے قبر میں رہنے نہیں دیا
آتا ہے یاد مجھ کو مدینے میں اپنا گھر
چکی میں پیستی تھی مگر تم پہ تھی نظر
تم کو سلایا کرتی تھی راتوں کو جاگ کر
اب میں جگانے آئی ہوں اے لال جاگ جا
اک بار ماں پکار لے بلکل اسی طرح
جھولے میں جھولتے ہوئے کہتے تھے جس طرح
وہ بچپنا تیرا مجھے بھولے گا کس طرح
میرے بغیر چین سے اک پل نہیں رہا
ماں ہوں مجھے بتا تیرے سینے پہ کیا ہوا
کیوں ہے کمر جھکی ہوئی چہرہ لہو بھرا
عباس ہے کہاں علی اکبر کہاں گیا
ہاں تھک گیا ہے آ میری گودی میں لال آ
شہ کے الم سے سینہ سرور فگار ہے
ریحان یہ قلم بھی بہت اشک بار ہے
کیسی لہو لہو بھری ماں کی پکار ہے
ٹکڑے جگر کے کرتی ہے زہرا کی یہ صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.