Quran Woh Kitab Hai Jo Dars e Inqilab Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے
ہماری درسگاہ ہے سیدھا راستہ کربلا، کربلا
قرآں کی گود کا اک ایک سورہ
وہ مائدہ ہو کے یسین و طہ
سورہ مریم، رحمان و شوری
پڑھتے ہی رہتے ہیں رب کا قصیدہ
بسم رب جہاں بسم اللہ
سبحان اللہ یہ قرآن اللہ، اللہ
ام الکتاب ہے یہ ماشاء اللہ
اک اک سورہ ہے یونیورسل لا
کیسے قرآن ہے ہم تک آیا
کس نے سکھایا ہے کس نے پڑھایا
کس گھرانے کا یہ سرمایہ
جاں دے کے اس کو ہے کس نے بچایا
قرآں کی شان ہے شان محمد
قرآن ہے میزان محمد
فرمان رب فرمان محمد
نقطہ با قرآن محمد
وہ کربلا وہ نبی کا گھرانہ
ادھر تو ادھر ہے زمانہ
ایک ایک پارے کا مقتل جانا
خوں میں نہا کے یہ سب کو بتانا
دیں بھی بچا قرآن بھی دیکھو
باقی رہا ایمان بھی مانو
کیا گیا کس کا یہ بھی تو سوچو
گھر تو لٹا سیدہ کا ہے لوگو
دیکھا نہ ہوگا کسی نے وہ منظر
جو کربلا میں تھا ریحان و سرور
بے پردہ ساری تھی آل پیمبر
اک سر یہ کہتا تھا نوک سناں پر
یہ کربلا یہ ہے شام غریباں
وہ جلتے خیمے وہ آیات قرآں
خیموں میں بالی سکینہ پریشاں
زینب پکاری یہ برسر میداں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.