Utho Hussain behan ko zara sawar karo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nadeem Sarwar
یہ میں ہوں میں میری تنہائی یہ تماشائی
لو آئی گیارہ محرم ہے کیا خبر لائی
چلی یہ جانب زنداں تمہاری ماں جائی
سوار ہم نے کیا تھا تمہیں میرے بھائی
اب آؤ یا مجھے کہہ دو نہ انتظار کرو
اٹھو حسین بہن کو ذرا سوار کرو
وطن سے دور ہوں کچھ اور دور جاتی ہوں
اٹھو اٹھو میرے بھیا تمہیں جگاتی ہوں
کوئی بھی آتا نہیں میں جسے بلاتی ہوں
قرار جاں میرے مجھ کو نہ بے قرار کرو
سوار ہم نے کیا تھا تمہیں دم رخصت
لگام تھامی تھی میں نے بحالت رقت
کہاں گئی وہ محبت کہاں گئی چاہت
عمامہ اپنا میرے سر پہ سایہ بار کرو
ارے فرات پہ اے سونے والے جاگ ذرا
علم کے سائے میں رخصت بہن کو کر بھیا
سنا ہے سخت کٹھن ہے یہ شام کا رستہ
سہل یہ راستہ عباس نامدار کرو
سفر مدینے سے کیسا تھا یہ سفر کیا ہے
نہ محملیں ہیں نہ ہودج نہ کوئی پردہ ہے
ہے سر میں خاک یہ کرب و بلا کا صحرا ہے
نہ جی سکوں گی تیرے بعد اعتبار کرو
رگوں میں خون بدن میں جو سانس جاری ہے
تمہاری سرور و ریحان ذمہ داری ہے
جہاں جہاں میرے بھائی کی پرسہ داری ہے
تم اپنے نوحوں سے دنیا کو سوگوار کرو
میں آؤں گی میرے بھیا ضرور آؤں گی
کفن اڑھاؤں گی مرقد ترا بناؤں گی
جہاں بھی جاؤں گی فرش عزا بچھاؤں گی
میں قید کاٹ کے لوٹ آؤں انتظار کرو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.