Aal e nabi k ghar ko bachanay Abbas ban kr Fizza chali hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fizza (s.a) recited by Nazim Party
آلِ نبیؐ کے گھر کو بچانے ، عبّاسؑ بن کر فضّہؑ چلی ہے
دینِ خدا کی قسمت بنانے ، عبّاسؑ بن کر فضّہؑ چلی ہے
کچھ قیدیوں کی سالار بن کر، اہلِ حرم کی دیوار بن کر
صبرو وفا کا پرچم اُٹھانے ، عبّاسؑ بن کر فضّہؑ چلی ہے
روتی رہے گی جس میں حزینہ ، قیدی رہے گی جس میں سکینہؑ
اے رونے والو اُس قید خانے ، عبّاسؑ بن کر فضّہؑ چلی ہے
جس نے وفا کا رتبہ بڑھایا، زینبؑ کے سر پر ہے جسکا سایہ
وہ جس کا رتبہ زینبؑ ہی جانے ، عبّاسؑ بن کر فضّہؑ چلی ہے
کرب و بلا سے یہ جانے والی، راہوں میں درّے یہ کھانے والی
ظلم و ستم کی دیوار ڈھانے ، عبّاسؑ بن کر فضّہؑ چلی ہے
سجدے میں جس نے سر کو کٹایا، جس نے کفن بھی رن میں نہ پایا
اُس بے کفن پر آنسو بہانے ، عبّاسؑ بن کر فضّہؑ چلی ہے
فضّہؑ چلی ہے بن کر سپاہی، جھٹلائی جس کی ہائے گواہی
سفیانّیت کا چہرہ دکھانے ، عبّاسؑ بن کر فضّہؑ چلی ہے
صدیوں سے اب تک ماتم بپا ہے، ہر اک محبؔ کے لب پہ صدا ہے
مظلومیت کا نوحہ سنانے ، عبّاسؑ بن کر فضّہؑ چلی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.