Bhai abbas ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Shadman Raza
قتل کرنے کے ارادے سے ستمگر جو بڑھا
ہو گیء دشت بیاباں کی خاموش فضا
پاس آیا تو قیامت کا یہ منظر دیکھا
سجدۂ شکر میں سر رکھے ہوے شاہ ہدا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا
ضرب جب لگتی تھی تب شاہ ہدا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا
تن سے سر ہوتا تھا جس وقت جدا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا
جانتا تھا کہ شہ جن و بشر پیاسے ہیں
جنبش لب سے یہ لگتا تھا کہ کچھ کہتے ہیں
شمر نے کان لگا کر جو سنا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا۔۔۔
ایسا بھای بھی زمانے میں نہ دیکھا نہ سنا
بھای کو جس نے تہہ تیغ ستم یاد کیا
ہر معرق نے لکھا شاہ ہدا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا۔۔۔
وار جس وقت کیا کرتا تھا گردن پہ لعیں
کانپ جاتا تھا فلک ہلتی تھی مقتل کی زمیں
جب بھی شبیر کا کٹتا تھا گلا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا۔۔۔
آہ کرتے تھے نہ فریاد و بکا کرتے تھے
کوئی شکوہ نہ شکایت نہ گلہ کرتے تھے
امت عاصی کو دیتے تھے دعا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا۔۔۔
بنت حیدر جو نظر آی در خیمہ پر
میں ابھی زندہ ہوں زینب یہ پکارے سرور
بعد از سبط رسولِ دوسرا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا۔۔۔
پہلی چھ ضربوں میں ہر ایک کو کیا یاد مگر
پھر نہ غازی کے سوا آیا کوئی بھی لب پر
ہو گیا ہونے کو سر تن سے جدا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا۔۔۔
آخری ضرب جو ظالم نے لگای آصف
ہو گیء شہ کے تن و سر میں جدائی آصف
شادماں تب بھی شہ کربوبلا
بھای عباس کو دیتے تھے صدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.