Acha Kiya Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Nadeem Sarwar
چاہت کا میری کیسا یہ مجھ کو صلہ دیا
اچھا کیا بابا جو مجھ کو بھلا دیا
زندہ رہو ہزاروں برس شادماں رہو
بابا زمیں پہ بن کے سدا آسماں رہو
قرآن تم پہ سایا کرے تم جہاں رہو
پڑھتی ہوں ہر نماز میں بابا یہی دعا
بابا تمہارے بعد میں خوشیوں سے دور ہوں
لیکن تمہاری راہ میں تکتی ضرور ہوں
بیمار و ناتواں ہوں غموں سے میں چور ہوں
اب کہ تو دن بھی عید کا رو کر گزر گیا
راتوں کو جاگ جاگ کے کرتی ہوں یہ دعا
کنبے کو راس آئے میرے دشت کربلا
دریا کے پاس خیمہ ہو شہ کا لگا ہوا
گرمی کے دن ہیں اماں کے سر پر رہے ردا
اصغر کو بھیج دو علی اکبر کو بھیج دو
کچھ روز کو سہی میری مادر کو بھیج دو
کوئی نہیں تو بس میری خواہر کو بھیج دو
ہونٹوں پہ اب تو صغری کا دم ہے رکا ہوا
کرتا ہے کون یوں بھی مریضوں سے اتنا پیار
میں گل خزاں رسیدہ ہوں تم ہو میری بہار
ویسے بھی اب نصیب میں میرے ہے انتظار
بجھتا ہوا چراغ ہوں اپنے مزار کا
ہاں یہ قلق ہے اماں نے مجھ کو کیا نہ یاد
اکبر تو لینے آئیں گے کتنا تھا اعتماد
اللہ اب تو پوری کرے گا میری مراد
آئے گا جب مدینے میں کربل کا قافلہ
لگتا ہے میری قبر پہ آؤ گے اے پدر
وہ بھی اگر پہنچ گئی تقدیر سے خبر
تلقین پڑھ نہ پاؤ گے بازو کو تھام کر
تنہائیاں اٹھائیں گی تابوت بھی میرا
اے سرور و ریحان کوئی جا کے یہ کہے
صغری وہ سانحہ کہاں معلوم ہے تجھے
بابا شہید ہو گئے بھائی نہیں رہے
رو رو کے روز کس کو تو دیتی ہے اب صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.