Shehzada e Akbar Rasha Pas Loona Waqt No Bahar De
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Nadeem Sarwar
شہزادہء اکبر راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
خط لکھتی ہے صغری بھیا وطن آ جا وقت نو بہار دے
خط لکھتی ہوں اشکوں سے بھیگا ہے مرا دامن
آجا کہ بہار آئی سونا ہے مرا آنگن
اے بھائی خدارا راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
پھر گونجے اذاں تیری نانا کے مدینے میں
پھر بھر دے خدا بھیا ٹھنڈک مرے سینے میں
پورا کرو وعدہ راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
دیکھوں میں ترا سہرا دلہن تری گھر آئے
دیدار ترا بھیا بس نیگ میں مل جائے
آنچل مرا پھیلا راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
بیمار بہن روئے کیا تم کو گوارا ہے
بھیا تری فرقت نے بن موت کے مارا ہے
کہتی ہے یہ بہنا راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
گل کھلنے کی رت آئی پردیسی مرے بھائی
تم دور وطن سے ہو میں ہوں مری تنہائی
تڑپاؤ نہ بھیا راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
ریحان بھی سرور بھی کہتے ہیں یہی صغری
بیٹھی ہی رہی در پر اکبر کی بہن صغری
لب پر تھا یہ نوحہ راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.